آل پاکستان موسیقی کانفرنس کے زیر اہتمام تقریب کل ہوگی

آل پاکستان موسیقی کانفرنس کے زیر اہتمام تقریب کل ہوگی

لاہور(فلم رپورٹر) کل پاکستان موسیقی کانفرنس کے زیر اہتمام الحمرا ہالIII-شاہراہ قائد اعظم میں کل بروز پیر13)اکتوبر)شام 6بجے ایک تقریب منعقد کی جارہی ہے جس میں معروف شاعر اور سابق چیف سیکرٹری پنجاب جاوید احمد قریشی مرحوم کی ادبی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ کل پاکستان موسیقی کانفرنس کی صدر ڈاکٹر سیدہ نیلوفر مہدی ،نیر علی دادا، کامران لاشاری، نعیم طاہر، ڈاکٹر ارشد اور مرحوم کے بیٹے جواد احمد قریشی ان کی خدمات کے بارے میں خصوصی مقالے پڑھیں گے۔ تقریب کے آخر میں مرحوم کے کلام کو منظوم انداز میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : کلچر