غریب اور مستحق افراد کی امداد کیلئے چیئرٹی شو کا انعقاد کیا جائیگا :مدثر دین
لندن (بیورورپورٹ)غریب اور مستحق افراد کے علا ج معالجے کے لیے چیئرٹی اکٹھی کرنے کی غرض سے بولٹن میں ایک بڑے پیمانے پر چیئرٹی شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس چیئرٹی شو کا مقصد غریب افراد کے علاج کے لیے ممکنہ اقدامات کرنے ہیں ان کے لیے بولٹن میں ہوس پیس کیئر کرنے کے لیے فری علاج ممکن کرتے ہیں اس شو میں برصغیر کے معروف فنکار استاد راحت علی خان 14اکتوبر 2014شام 7بجے اکسلانٹی ہال میں برائے راست پروگرام کر کے ایسے بے شمار بزرگ اور لاعلاج مریضوں کے لیے فنڈ اکھٹے کریں گے جن سے انکی محرومیاں دور ہو سکیں گی کونسلر مدثر دین نے بتایا کہ اس ہال میں دو ہزارلوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اس پروگرام میں ہر خاص و عام کو شرکت کی اجازت ہو گی مگر اسے ٹکٹ خرید کر شریک ہونا پڑے گا تاکہ جو بھی فنڈ ریزنگ ہوں وہ مستحق افراد کی امداد پر لگائے جا سکیں اس ادارے کو گورنمنٹ کی طرف سے کسی قسم کا فنڈ نہیں ملتا یہ ادارہ اپنی مدد آپ کے تحت پا پھر مخیر حضرات کے عطیات پر چلتا ہے-
انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح کا بولٹن میں پہلی بار چیئرٹی شو کیا جا رہا ہے پروگرام کے آرگنائزر محمد جابدن انصاری کر رہے ہیں تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں محمد جابدن انصاری کی شب و روز محنت اور جدوجہد سے پروگرام کو شاندار کامیابی ملے گی ہال کی وسیع پیمانے پر ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں راحت فتح علی خان کی بولٹن آمد ہمارے لیے باعث اعزاز ہو گی راحت فتح علی خان نے بھی ٹیلی فون پر اپنے جذبات میں کہا ہے کہ وہ ایسے مریضوں کے علاج معالجے کی غرض سے منعقدہ چیئرٹی شو میں ضرور شریک ہوں گے ۔