عمران تقریروں میں ثابت کررہے ہیں انہیں سیاست کی الف ب کا علم نہیں،میاں ایوب

عمران تقریروں میں ثابت کررہے ہیں انہیں سیاست کی الف ب کا علم نہیں،میاں ایوب


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں یہ ثابت کررہے ہیں کہ انہیں ابھی بھی سیاست کی الف ب کا علم نہیں ہو سکا ہے اور وہ ہر غلط اور تباہی والی چیز کو اپنی طرف سے اچھا بنا کر پیش کررہے ہیں انہوں نے تو اپنے لفظوں کے استعمال سے ان کے معنی تک بدلنے کی کوشش کی ہے دنیا بھر کو اس بات کا علم ہے کہ سونامی سے تباہی آتی ہے اور وہ اس تباہی کا بڑے خوش ہو کر ذکر کرتے ہیں اور اب کہہ رہے ہیں کہ وہ ایک ہی گیند پر دو مختلف کھلاڑیوں کی وکٹیں گرائیں گے کیا ایسا ممکن ہے وہ کیوں اس طرح کے بیانات دیکر اپنے کرکٹ کے کیریر کو بھی خود ہی مشکوک بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔میاں محمد ایوب نے کہا کہ ہمارے قائد آصف علی زرداری نے عمران خان کے بارے میں درست کہا ہے کہ ابھی وہ سیاست میں نئے ہیں پہلے سیاست سیکھیں پھر بات کریں یہ بات بھی سچ ہے کہ کھلاڑی کبھی بھی سیاستدان نہیں بن سکتا کیونکہ سیاست کوئی کھیل نہیں ہوتی ہے بلکہ عوام کی خدمت ہوتی ہے اور ایک کھلاڑی کیا جانے کہ عوام کی خدمت کیسے کی جاتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1