پاکستان کا بہترین مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے،ثمینہ خالد گھرکی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پاکستان کا بہترین مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے اور چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ملک کے ہر طبقے کے ہر دلعیزیز لیڈر ہیں وہ قوم کے دلوں کی دھڑکن اور یوتھ کی آواز ہیں 18 اکتوبر کو مزار قائد پر پاکستان پیپلز پارٹی ایک تاریخ ساز جلسہ منعقد کرے گی اور یہ جلسہ ایک بار پھر یہ ثابت کردے گا پیپلز پارٹی ہی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جس کی جڑیں آج بھی عوام میں موجود ہیں۔ ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ 18اکتوبر کے کراچی کے تاریخ ساز جلسے میں جیالوں کا جوش وخروش دیدنی ہو گا اور اس دن ملک بھر کی فضاء زندہ ہے بھٹو اور زندہ ہے بی بی کے نعروں سے گونجتی ہوئی نظر آئے گی ۔