حکومت تاجربرادری کے مسائل کے حل کےلئے دن رات کوشاں ہے، عرفان اقبال شیخ

حکومت تاجربرادری کے مسائل کے حل کےلئے دن رات کوشاں ہے، عرفان اقبال شیخ

لاہور(وقائع نگار)تاجربرادری کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور چاہتے ہیں کہ مسائل کا حل مذاکرات اور پرامن طریقے سے ہوسکے یہ بات مسلم لیگ ن تاجر ونگ لاہور کے چیئرمین عرفا ن اقبال شیخ اور صدر ناصر سعید نے صدر پولٹری ایسوسی ایشن طارق جاویدکی جانب سے دی گئی عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی اُنھوں نے کہا کہ SRO,608 پراپرٹی ٹیکس ودیگر مسائل کے حل کے لیے ہمارے حکومت کیساتھ مذکرات جاری ہیں اور ہمیںاُمید ہے کہ بہت جلد حکومت تاجروں کے مسائل حل کرلے گی اُنھوں نے کہا کہ تاجربرادری کے مسائل حل کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گیں موجودہ حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔

 اور چاہتی ہے کہ ملک کے معاشی حالات ٹھیک ہوں معاشی استحکام پید ا ہو اور تاجربرادری کوساتھ لے کر چلا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1