بھارت کی بلا جواز گولہ باری کھلی دہشتگردی ہے، اقوام متحدہ نوٹس لے، مجاہد عبدالرسول
لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے راہنماوں مولانا مجاہد عبدالرسول خان، سردار محمد طاہر ڈوگر ،شیخ محمدنواز قادری ، مفتی محمد حسیب عطاری، ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ لائن پر بھارت کی بلا جواز فائرنگ گولہ باری کھلی دہشتگردی ہے اقوام متحدہ نوٹس لے ،بھارت کی اشتعال انگیز فائرنگ گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہیں ،بھارت کی غنڈہ گردی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دینے کےلئے تیار ہیں ،پاکستان کی اساس لاالہ الااللہ ہے ہمارا جینا مرنا پاکستان اور اسلام کےلئے ہے ،پاک فوج، حکومت نے آواز دی تو غیور مسلمان بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے ،اگر بھارت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو پاکستانی عوام بھارت کو دنیا کے نقشے سے ختم کردے گی ،بھارت سن لیں ہمارے اسلاف نے ہمیں صبر کا درس دیا ہے اس کا مطلب ہرگز کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے ،پاکستان کےلئے تن من دھن سب لوٹا سکتے ہیں پر پاکستان پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتے ،انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس پر کوئی سودے بازی یا دباﺅ برداشت نہیں کیا جائیگا ،اقوام متحدہ کی قرار داد کے تحت کشمیر کو بھارتی قبضے سے خالی کرایا جائے ،انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے یہ اسلام اور پاکستان کے خلاف ایجنڈے پر گامزن ہیں،ان کو اسلام اور پاکستان سے دشمنی مہنگی پڑے گی ، سنی تحریک کا ایک ایک کارکن وطن عزیز کی سلامتی وبقاءکےلئے ہمہ طن تیار ہے۔کنٹرول لائن پر بھارٹی فائرنگ اور گولہ باری سے پاکستانیوں کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے ۔