چیئرمین پیڈا کی ترقیاتی کاموں کے ایکسٹرنل آڈٹ کی ہدایت

چیئرمین پیڈا کی ترقیاتی کاموں کے ایکسٹرنل آڈٹ کی ہدایت

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاورزمان نے کسان تنظیموں کی جانب سے کروائے جانے والے ترقیاتی کاموں کے ایکسٹرنل آڈٹ کی ہدایت کی ہے تا کہ مالیاتی امور میں مزید شفافیت لائی جا سکے - اس بات کا فیصلہ انہوںنے پیڈا حکام کی جانب سے مالیاتی امور کے بارے میں دی جانے والی ایک محکمانہ بریفنگ کے بعد کیا- انہوںنے کہا کہ ایکسٹرنل آڈٹ کے لئے چارٹرڈ اکا¶نٹنٹ فرموں سے اظہار دلچسپی لیا جائے اور محکمانہ ضوابط کی روشنی میں ایکسٹرنل آڈٹ کے انتظامات کئے جائیں- انہوںنے پیڈا کے بورڈ آف مینجمنٹ کوجلد ایکسٹرنل آڈٹ مکمل کروانے کی ہدایت کی تا کہ پیڈا کی آئندہ مالیاتی پالیسی جدید خطوط پر استوار کی جا سکے -

مزید : میٹروپولیٹن 1