آصف علی زرداری جمہوری نظام کے تحفظ کے ضامن ہیں،عابد حسین صدیقی

آصف علی زرداری جمہوری نظام کے تحفظ کے ضامن ہیں،عابد حسین صدیقی


لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات راجہ عامر اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری جمہوری نظام کے تحفظ کے ضامن ہیں انہوں نے ہمیشہ مفاہمت کا راستے اختیار کیا یہ ہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنی پانچ سالہ آئینی مدت کو پورا کرتے ہوئے اقتدار کی پرامن منتقلی کو یقینی بنایا۔ ،لاڑکانہ میں جلسہ کرنے والے پہلے اپنے گھر کی فکر کریں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم جمہوری نظام کی حمایت کے لئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دے رہیں لیکن اس کی پالیسوں کے ساتھ نہیں ہیں ،مسلم لیگ ن اپنی اصلاح کرے توحالات ٹھیک ہوسکتے ہیں ،پنجاب بھی ن لیگ کے ہاتھ سے نکل رہا ہے اس کے کارکنان در بدر ہیں،ن لیگ کے قائدین صرف اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں انہیں عوام کی بالکل پرواہ نہیں ہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کے خلاف سڑکوں نکلنے کے لئے تیار ہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری نظام کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1