فرانس میں فروغ اردو کےلئے آلیں ڈی زولیئر کی خدمات قابل تحسین ہیں ، ڈاکٹر انعام الحق

فرانس میں فروغ اردو کےلئے آلیں ڈی زولیئر کی خدمات قابل تحسین ہیں ، ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پاکستان اور فرانس کے مابین اردو اور فرانسیسی زبان و ادب اور ثقافت کے اعتبار سے گہرے تاریخی روا بط ہیں عصر حاضر کے مستشرق آلیں ڈی زولیئر کی فرانس میں فروغ اردو کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل بُک فاﺅنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے فرنچ کلچر سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہ تقریب کے شرکاءسے صدارتی کلمات میں کیا۔ انہوں نے آلیں ڈی زولیئر کو نامور فرانسیسی مستشرق گارساں دتاسی کا جانشین قراردیا اور کہا کہ دتا سی کے بعد ڈی زولیئر نے بھی اردو اور فرانسیسی زبانوں کے شائقین کے لئے قابل قدر کام کیا ہے ۔