تمام مذاہب انسانیت کے احترام کی تعلیم دیتے ہیں، خلیل طاہر سندھو

تمام مذاہب انسانیت کے احترام کی تعلیم دیتے ہیں، خلیل طاہر سندھو

لاہور(خبرنگار)وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ تمام مذاہب ہمیں رواداری ، محبت ، بھائی چارے اور انسانیت کے احترام کی تعلیم دیتے ہیںوہ آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر بچوں کے حقوق کے تحفظ کی سماجی تنظیم سی اے این اور گرل گائیڈ ایسوسی ایشن کے 24 رکنی وفدسے گفتگو کر رہے تھے وفد میں ڈاکٹر آمنہ، ایڈووکیٹ آصف ، نادیہ،سعدیہ قریشی، اور افتخار کے علاوہ طالبات بھی موجود تھیں طالبہ وردہ اور رابعہ نے صوبائی وزیر کو 11 اکتوبر کو بچیوں کے عالمی دن کے حوالے سے بچیوں کے مسائل اجاگر کئے اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کو روکنے کے لئے انہیں با اختیار بنانے ، کم عمری کی شادی کی روک تھام ، چائلڈمیرج ایکٹ 1929ءمیں ترمیم، بچیوں کی سیکنڈری تعلیم کے لئے مزید فنڈاور ان کے گھروں کے قریب سکولوں کے قیام اور معاشرتی رویوں میں تبدیلی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی صوبائی وزیر نے کہا کہ بطور پاکستانی ہمیں اپنی معاشرتی ، قانونی اور قومی ذمہ داریوں سے آگاہ ہونا چاہیے اور ملکی ترقی کے ساتھ ساتھ بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے تمام تعصبات سے بالا تر ہو کر کام کرنا چاہیے -

انہوںنے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزاءکہ ہماری خواتین ہر شعبہ زندگی میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے ملکی ترقی کے لئے کام کر رہی ہیں -

انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے وطن کی ترقی کو مقدم رکھنا چاہیے اور قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی مملکت بنایا جا سکے -

مزید : میٹروپولیٹن 4