توانائی بحران نے تاجروں کو بدحال کردیا، حافظ عابد علی
لاہور(وقائع نگار)قومی تاجراتحاد کے جنرل سیکرٹری حافظ عابد علی نے کہاہے کہ ملک میں جاری گیس و توانائی بحران نے معیشت کابرا حال کر کے تاجروں کو جس طرح بدحال کردیاہے اس کی پاکستانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی بجلی کے500ارب کے گردشی قرضے ختم کرنے کے باوجودلوڈشیڈنگ کا وہی حال ہے اوریہ چکری چکر پھر بڑھتا جارہاہے غیرملکی قرضے سخت شرائط پرلے کرتاجروں پر کالے ٹیکس قوانین ٹھونسنے کی کوشش ہورہی ہے جسے تاجرکبھی قبول نہیں کریں گے حکومت نے انکم ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس اورسیلزٹیکس میں ظالمانہ اضافہ واپس نہ لیاتو لاہور سمیت پنجاب میں شٹرڈاؤن کرکے حکمرانوں کے خلاف احتجاجی تحریک شروع ہو گی تاجراس کیلئے پوری طرح متحد ہیں اوردوست دشمن کی پہچان خوب رکھتے ہیں اورہڑتال کے خلاف ہونے والے تمام حکومتی ہتھکنڈے ناکام بنادیں گے۔حافظ عابد علی نے کہا کہ حکو مت معاشی پالیسیو ں میں اصلا حات لائے تاکہ معیشت کا پہیہ رواں اور تاجر ریلیف سے ہمکنار ہو سکیں ۔