حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے باز رہے، خدیجہ عمرفاروقی

حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے باز رہے، خدیجہ عمرفاروقی

لاہور(خبر نگار) ق لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ عوام بجلی کے بلوں کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے باز رہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہوئیں اس لیے اضافے کو کوئی جواز نہیں، خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق حکومت نیپرا کو 40سے50 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا کہہ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اور گردشی قرضوں کا بوجھ عام آدمی پر ڈالنا ظلم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نے انڈسٹری بند اور قوم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4