دھرنے دینے والوں نے ملک او ر قوم کا بے پنا ہ نقصان کیا، اللہ رکھا چودھری

دھرنے دینے والوں نے ملک او ر قوم کا بے پنا ہ نقصان کیا، اللہ رکھا چودھری


لاہور(خبرنگار)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے تو ناکام ہوچکے ہیں اور اب طاہرالقادری کا جلسہ بھی ناکام ہو گادھرنے دینے والوں نے ملک او ر قوم کا بے پنا ہ نقصان کیاہے پوری قوم کے سامنے دھرنے دینے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکاہے ۔انہو ں نے کہاکہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو 18کروڑ عوام کو جواب دینا ہوگا ۔ملک کی ترقی کا سفر روکنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ۔یہ وقت اتحاد کا ہے نہ کہ قوم کو تقسیم کرنے کا ۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کومسائل کے چنگل سے نکال کر دم لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شاہراہ دستور پہ بیٹھی ان دوجماعتوں کا حقیقی ایجنڈا کیا ہے؟اگر مقصدیہ ہے کہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں تو یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ ہمیں مکمل یقین ہے کہ 2013کے انتخابات میں منصوبہ بندی کے ساتھ کوئی منظم دھاندلی نہیں ہوئی۔پاکستان اور دنیا بھر کے دوسو کے لگ بھگ مبصرین کی متفقہ رائے ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے منصفانہ اور شفاف انتخابات تھے جن کے نتائج دنیا کے معتبر ترین انتخابی جائزوں کے عین مطابق تھے۔

۔2013کے عام انتخابات شفاف ہونے کی تصد یق پوری دنیا کرچکی ہے عمران خان دھاندلی دھاندلی کا ورد بند کریں وہ اپنے ایجنڈے کی آڑ میں جمہور ی نظام کے خلاف سازشیں کررہے ہیں مگر ان کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوگی ،عمران خان اورطاہر القادری کی سیاست ناکام ہوچکی ہے ۔عوام کبھی ان کے دھوکے میں نہیںآئیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4