حکمران اقتدار چھوڑ دیں ورنہ عوام کا سیلاب انہیں بہا لے جائے گا، یاسر گیلانی
لاہور(خبر نگار) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے لاہور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے سمندر کے آگے ہتھیار ڈال دیں ورنہ عوام کا سیلاب حکمرانوں کو بحا لے جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف شاہدرہ کے مرکزی آفس میں یک بعد دیگرے جلسوں کی کامیابی پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر میاں مبشر یعقوب، منظور حسین، عدیل نواز، راز خان، لعل محمد خان، ارشاد سیٹھی، عطاءالرحمن، ساجد علی شاہین، عدنان سہیل اور حافظ شاہد اقبال بھی اجلاس میں موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ گو نواز گو کی تحریک پورے ملک کے کونے کونے تک پہنچ چکی ہے پورے ملک کے عوام تبدیلی اور نوجوان میرٹ پر روزگار چاہتے ہیں سماجی انصاف کی فراہمی تحریک انصاف کے سوا کوئی اور یقینی نہیں بنا سکتا کیونکہ حکمرانوں نے ملک کے خزانے کو لوٹنے سوا کچھ نہیں کیا۔ تحریک انصاف لوٹی ہوئی دولت عوام کو واپس دلائے گی۔