ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید اور مجسٹریٹ بشریٰ انور کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ
لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید اور مجسٹریٹ بشریٰ انورکو ہفتے میں ایک بار کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید اور مجسٹریٹ بشری ٰانور نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا اور مختلف کیسز میں بند خواتین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس منظورملک اور جسٹس منصورعلی شاہ نے عید سے ایک روز پہلے جیلوں کے دورے کے دوران سیشن جج لاہور طارق افتخار کو حکم دیا تھا کہ جیل میں خواتین قیدیوں کے مسائل سننے کے لیے دو خواتین ججزکو مقرر کیا جائے جو ہر ہفتہ جیل کے دورہ میں ان کے مسائل سنا کریں سیشن جج لاہور نے دو ججزکو مقرر کردیا جنہوں نے اپنا جیل کا پہلا راو¿نڈ مکمل کرلیا ہے۔