اینٹی کرپشن کے دفاتر میں ڈینگی سپرے کیا گیا

اینٹی کرپشن کے دفاتر میں ڈینگی سپرے کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبرنگار) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب انو رشید کے حکم پر اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر(فرید کوٹ ہاﺅس) اور اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے دفتر میں ڈینگی مچھر کے خاتمہ کے لئے گزشتہ روز ڈینگی سپرے کیا گیا۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے دفتر میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن طارق محمود کی سربراہی میں ڈینگی سپرے کے موقع پر دفتر کے تمام کمروں میں سپرے کے ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ڈاکٹر نور احمد اعوان نے سپرے اقدام کی نگرانی کی، اس موقع پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن طارق محمود نے کہا کہ ڈینگی مچھر سے ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ اس کے خاتمہ کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کے لئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔