جن مطالبات کیلئے دھرنا دیا گیا انکی اہمیت دھرنا پارٹیوں کے نزدیک کم ہو گئی،لیاقت بلوچ

جن مطالبات کیلئے دھرنا دیا گیا انکی اہمیت دھرنا پارٹیوں کے نزدیک کم ہو ...


اوکاڑہ ( آئی این پی ) جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جن مطالبات کے لئے اسلام آباد میں دھرنا دیا گیا انکی اہمیت دھرنا دینے والی پارٹیوں کے نزدیک کم ہو گئی،محرم الحرام میں اتحاد و یکجہتی کے لئے ملی یکجہتی کونسل کا سربراہی اجلاس بلا یاجارہا ہے۔وہ ہفتہ کو اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اگر دھرنا مطالبات کی اہمیت برقرار رہتی تو پھر سارا زور دھرنوں پر لگایا جاتا۔اب ایسا نہیں ہے زور اب دھرنوں کی بجائے جلسوں پر لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جرگہ دھرنے ختم کروانے کے لئے اب بھی سرگرم عمل ہے۔آئندہ چند روز میں اس حوالے سے جائزہ لیکر حتمی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں پی ٹی آئی کے جلسہ ہ میں بھگدڑ ایک سانحہ ہے اسکا جواب تو ملتان ضلعی انتظامیہ یا پی؂ ٹی آئی کے ذمہ دار ہی دے سکتے ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ محرم تمام مکاتب فکر کے لئے یکساں اہمیت اور عقیدت کا مہینہ ہے اس میں فرقہ وارانہ ہم اہنگی کے فروغ کے لئے تمام دینی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس محرم سے قبل بلایا جائے گا جو ملی یکجہتی کونسل کا بھی سربراہی اجلاس ہو گا اسکے لئے رابطے شروع کر دئے گئے ہیں۔

لیاقت بلوچ

مزید : علاقائی