ملالہ یوسف زئی نے قوم کا سر فخر سے بلندکردیا ہے ،بشیر جان

ملالہ یوسف زئی نے قوم کا سر فخر سے بلندکردیا ہے ،بشیر جان


کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی جنرل سیکرٹری سندھ بشیر جان نے سوات کی بہادر اور پاکستان کی بیٹی کو امن کا نوبل انعام و اعزاز ملنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوات سمیت پورے پاکستان کی بیٹوں اور بیٹیوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ، اپنی تہییتی بیان میں بشیر جان نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے قوم کا سر فخر سے بلند کرکے دنیا عالم میں ایک ناقابل فراموش پیغام دیا ہے کہ جنگ کے نام پر امن حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے ایک معصوم بچی کے عزائم کے سامنے انتہائی کمزور ہیں۔

نوبل امن اعزاز خاص طور پر پختون قوم کیلئے نیک شگون ہے کہ پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان کی بیٹی نے دنیا بھر میں جو مقام پیدا کیا ہے وہ ہم سب پاکستانیوں ملت اسلامیہ کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے

مزید : علاقائی