کراچی ، خون ریزی جاری بم حملوں فائرنگ وپر تشدد واقعات میں 3 جاں بحق

کراچی ، خون ریزی جاری بم حملوں فائرنگ وپر تشدد واقعات میں 3 جاں بحق

کراچی (آئی این پی)کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ لیاری میں چار آوان بم حملوں میں ایک شخص جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یو کراچی انڈسڑیل ایریا لاسی گوٹھ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔منگھو پیر اجتماع گاہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ادھر لیاری کے علاقے آٹھ چوک میں چار آوان بم حملوں میں ایک شخص جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ بم حملوں کے بعد علاقے میں خوف وہراس اور کشیدگی پھیل گئی۔جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ نشاہراہ فیصل اسٹار گیٹ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر کمپریسر پھٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ پولیس نے ایوب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کے دو ملزمان کوگرفتارکرکیاسلحہ برآمدکرلیا۔ دوسری طرف کورنگی زمان ٹاؤن میں لوٹ مار میں مصروف ڈاکوؤں نے ایک پولیس اہلکار ندیم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔مزید برآں بلدیہ سعید آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

کراچی ، خون ریز ی

مزید : علاقائی