سیاست میں برداشت اور تحمل کا مظاہر ہ بہت ضروری ہے،گورنر پنجاب

سیاست میں برداشت اور تحمل کا مظاہر ہ بہت ضروری ہے،گورنر پنجاب

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چو دھر ی محمدسرورنے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہیں اور کوئی وجہ نہیں کہ ہم بڑے سے بڑے ایشوز کو باہمی اعتماد کی فضا میںحل نہیں کر سکتے ‘ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ (ض) کے سربراہ ، ممبر قومی اسمبلی اعجازالحق سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہا¶س لاہور میں ان سے ملاقات کی-اس موقع پر مسلم لیگ(ض) کے جنرل سیکرٹری چوہدری ذوالفقار احمد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سیاست میں برداشت اور تحمل کا مظاہر ہ بہت ضروری ہے ، تمام فریقین ایک دوسرے پر مثبت تنقید کریں ، ایشوز کے حل کے لےے کوئی لائحہ عمل طے کریں نہ کہ سیاست میں بے مقصد تنقید اور بے معنی الزامات کو فروغ دیں۔

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر