ٹاسک فورس کی تشکیل کیخلاف وزیراعلیٰ پنجاب کو لیگل نوٹس

ٹاسک فورس کی تشکیل کیخلاف وزیراعلیٰ پنجاب کو لیگل نوٹس

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) حکومت پنجاب کی طرف سے تشکیل دی گئیں ٹاسک فورسز کے خاتمے کے لئے وزیراعلی ٰپنجاب کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا۔یہ قانونی نوٹس قانون دان طارق عزیز کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزراءکی موجودگی میںکسی بھی قسم کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا کوئی آئینی اورقانونی جواز موجود نہیں ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے سیاسی افراد کو نوازنے کے لئے نہ صرف ٹاسک فورسز تشکیل دی گئیں ہیں بلکہ اس مد میں کروڑوں روپے کے فنڈز رکھ کر پنجاب کے خزانے کو خالی کیا جائے رہا ہے ۔

لیگل نوٹس

مزید : صفحہ آخر