لاہور ہائیکورٹ ، آئندہ ہفتے کیلئے 17ڈویژن اور 49سنگل بنچ تشکیل

لاہور ہائیکورٹ ، آئندہ ہفتے کیلئے 17ڈویژن اور 49سنگل بنچ تشکیل

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر17ڈویژن اور 49سنگل بنچ تشکیل دے دئیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدائت پر رجسٹرار کی جانب سے عدالتی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔عدالتی روسٹر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی صدر نشست کے لئے نوڈویژن ،اکتیس سنگل اورتیرہ خصوصی بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اور چار سنگل،ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے چار ڈویژن اور 9سنگل جبکہ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے بھی دو ڈویژن اور 5 سنگل بنچز تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔

بنچ تشکیل

مزید : صفحہ آخر