عوامی تحریک کے وکیل پر قاتلانہ حملہ کیخلاف وکلاءکا عدالتی بائیکاٹ

عوامی تحریک کے وکیل پر قاتلانہ حملہ کیخلاف وکلاءکا عدالتی بائیکاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چودھری پر قاتلانہ حملہ کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی گزشتہ روزعدالتی بائیکاٹ کیا،جس کے باعث ماتحت عدالتوں میں18ہزار سے زائد مقدمات التواءکا شکار ہوئے جبکہ متعددمرد و خواتین سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ ہڑتال کی وجہ سے سیشن کورٹ ،ضلع کچہری،ماڈل ٹاﺅن کچہری،کینٹ کچہری اورایوان عدل سمیت دیگر ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت سول دعویٰ جات فیملی دعویٰ جات،تنسیخ نکاح کے دعویٰ جات اوررفوجداری زیر سماعت مقدمات التواءکا شکار ہوئے تاہم مقدمات میں بغیر کسی کارروائی کے اگلی تاریخیں دے دی گئیں۔لاہور بار کے صدر اشتیاق چودھری اورسابق سیکرٹری لاہور بارکامران بشیر مغل، سینئر ایڈووکیٹ مدثر چودھری، ارشادر گجر، چودھری غلام مجتبی اورمرزا حسیب اسامہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاءکا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، وہ اس قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری اس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے ۔
وکلاءبائیکاٹ

مزید :

صفحہ آخر -