ہنگو‘ لوئراورکزئی میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 4 زخمی
کوہاٹ(آئی این پی) کوہاٹ کے سرحدی علاقے سپاہ میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں امن لشکر کا ایک رضا کار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ اور اورکزئی کے سرحدی علاقے سپاہ میں شدت پسندوں نے سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا، جیسے ہی امن لشکر کے رضاکار کی گاڑی گزری تو دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں رضا کار اکبر علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ لاش کو ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے اورزخمی شخص کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اورعلاقے کا گھیراو¿ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم کسی بھی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی
بم کا دھماکہ