وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی محمد اکرم خاں ریٹائرڈ ہو گئے

وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی محمد اکرم خاں ریٹائرڈ ہو گئے

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمدا کرم خاں 17 سال کا طویل اور تاریخی دورانیہ گزارنے کے بعد ہفتہ کے روز ریٹائرڈ ہو گئے۔ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کی طرف سے الوداعی تقریب میں اساتذہ ،ملازمین اور طلباءکی آنکھوں میں آنسو، یوای ٹی کی سکیورٹی فورس کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ہفتہ کے روز ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کی طرف سے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ڈین ڈاکٹر زبیر اے خاں نے جنرل (ر) محمدا کرم خاں کی گرانقدر خدمات کو سراہا اور کہاکہ جن حالات میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمدا کرم خاں نے اس ادارہ کا چارج سنبھالا تو اس وقت یوای ٹی کو یونیورسٹی آف ایرر اینڈ ٹیرر کہا جاتا تھا ۔آج یوای ٹی امن کا گہوارہ ہے۔ انہوں نے جنرل صاحب کو اپنا آئیڈیل قراردیا۔وائس چانسلر نے تمام ایسوسی ایشنز ،اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کا شکریہ اداکیا۔اور امید ظاہر کی کہ یو ای ٹی کے مثالی ڈسپلن، میرٹ پریقین اور استحکام کے حوالے سے جو امیج بنا ہے اسے جاری وساری رکھا جائے گا۔تقریب میں ڈینزڈاکٹر عبدالستار شاکر، ڈاکٹرفیاض حسین شاہ، ڈاکٹر ندیم فیروز،ڈاکٹر غلام عباس انجم سمیت شعبہ جات کے سربراہوں نے شرکت کی۔ جنرل صاحب پاکستان کی کسی بھی یونیورسٹی کے واحد وائس چانسلر تھے کہ جن کے عہدے کو چار بار توسیع ملی اور اسکے ساتھ ساتھ وہ واحد چانسلر تھے جنہوں نے بغیر تنخواہ کے کام کیا یہاں تک کہ 17 سال میں انہوں نے ٹی اے ڈی اے بھی نہیں لیا۔

ریٹائرڈ

مزید : صفحہ آخر