سپریم کورٹ کے سینئر وکیل محمد اکرم شیخ کی اہلیہ سپرد ِ خاک

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل محمد اکرم شیخ کی اہلیہ سپرد ِ خاک

لاہور(نامہ نگار خصوصی )معروف قانون دان اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل محمد اکرم شیخ کی اہلیہ گزشتہ روزانتقال کرگئیں ۔مرحومہ کی نمازجنازہ ممتاز عالم دین جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم کی امامت میں ادا کی گئی۔مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نمازجنازہ میں روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی ، جسٹس مامون رشید شیخ ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد حنیف کھٹانہ، روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر عمر مجیب شامی،جسٹس (ر) بشیر اے مجاہد ، جسٹس (ر ) میاں حامد فاروق، روزنامہ جرات اور تجارت کے چیف ایڈیٹرجمیل اطہر،سینئر صحافی محمد نوشاد علی،پیپلز پارٹی کے راہنما جہانگیر بدر، پیر ناظم شاہ،پی ٹی وی کے ایم ڈی محمد مالک،ایس پی عمر ورک، وکلاء، ججز اورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے آج 12 اکتوبرکوشام 4بجے ان کی رہائش گاہ 224اپر مال پر قرآن خوانی اور دعاہوگی۔ دریں اثناءوزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی تعزیت کے لئے اکرم شیخ کے گھر گئے۔ وہ کچھ دیر اکرم شیخ کے گھر رہے اور ان سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

اکرم شیخ

مزید : صفحہ آخر