سعودی حکومت 10کلوآب زم زم کا کین لانے کی اجازت دے،حج آرگنائزر

سعودی حکومت 10کلوآب زم زم کا کین لانے کی اجازت دے،حج آرگنائزر


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی ائیر لائن کی طرف سے 10کلو کا آب زم زم کا کین لانے پر پابندی کے بعدملک بھر کے حج آرگنائزراور سعودی ائیرلائن کے ذریعے واپس آنے والے ہزاروں حجاج کرام کاشدید رد عمل سامنے آیا ہے،حج آرگنائزر کی نمائندہ تنظیم ہوپ نے سعودی ائیر لائن کو اپنے فیصلے میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی حکومت 10کلو کا زم زم کا کین لانے کی اجازت دے اس کے ہنگامی اور غیر متوقع اور اچانک فیصلے سے حجاج کرام میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے،حج سے واپسی کے بعد آب زم زم ہی وہ انمول تحفہ ہے جس کا عزیزو اقارب اور دوست احباب شدت سے انتظار کرتے ہیں اور سعودی ائیر لائن سے آنے والے حجاج کرام معمول کے مطابق مکہ سے جدہ10کلوکا کین لے کر آئے اور سعودی ائیرلائن نے اچانک فیصلہ سناتے ہوئے10کلو کا کین بُک کرنے سے انکار کر دیاجس سے وطن واپس آنے والے حجاج کرام شدید مضطرب ہیں اور پریشانی میں دوست احباب اور رشتہ داروں کو ح کا تحفہ پیش کرنے سے بھی قاصر ہیں اس لیے ہوپ مطالبہ کرتی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان مداخلت کریں اور سعودی ائیر لائن اس امر کو یقینی بنائے کہ ہر حاجی کم ازکم 10کلو کا آب زم زم کا کین ضرور لا سکے۔

مزید : صفحہ آخر