بھٹو کیلئے جان دینے والے یعقوب مسیح پر پارٹی کو فخر ہے،آصف زرداری
اسلام آباد(پ ر )لاہور یوحنا آباد میں پیپلز پارٹی کے شہید کارکن یعقوب پرویز کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی گئی، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے یہ جان کر انتہائی مسرت ہوئی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی لاہورگوجرانوالہ کے ایک شہید پارٹی کارکن یعقوب پرویز مسیح کی یاد منانے کے لئے ایک سیمینار کا انعقاد کر رہی ہے۔ یعقوب پرویز کا شمار انتھک جدوجہد کرنے والے مخلص اور بے لوث پارٹی کارکنوں میں ہوتا ہے اور پارٹی کو اپنے ان جیالوں پر فخر ہے۔ یعقوب پرویز نے اکتوبر 1978ءمیںپاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو شہید کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کے خاتمہ کے لئے لاہور میں خودسوزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ یعقوب پرویز شہید نے جنرل ضیاالحق کی مارشل لاءکے خلاف عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کے لئے اپنی جان جیسی متاعِ عزیز کی قربانی دے کر پارٹی کے کارکنوں کا سر ہمیشہ کے لئے فخر سے بلند کر دیا ۔ماضی میں اس طرح کی قربانی کی مثا ل شائد ہی ملے۔ میں پارٹی کی قیادت کی طرف سے اورپارٹی کے کارکنوں کی طرف سے یعقوب پرویز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
زرداری