محرم الحرام پر ڈیوٹی ، دھرنے سے پنجاب پولیس کے 2 ہزار اہلکار وں کی واپسی

محرم الحرام پر ڈیوٹی ، دھرنے سے پنجاب پولیس کے 2 ہزار اہلکار وں کی واپسی

اسلام آباد(آئی این پی) صوبہ پنجاب میں محرم الحرام کی سیکورٹی کے پیش نظر اسلام آباد میں جاری دھرنوں کی سیکورٹی پر مامور پنجاب پولیس اور پنجاب کانسٹیبلری کے 2 ہزار اہلکار واپس بھیج دیے گئے۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے اسلام آباد پولیس حکام سے رابطہ کر کے پنجاب پولیس کی مزید 4 ہزار نفری واپس مانگی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد طاہرعالم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دھرنوں کی سیکورٹی پلان پر نظرثانی کی گئی۔جس کے بعد پنجاب پولیس اور پنجاب کانسٹیبلری کے 2 ہزار اہلکار واپس بھیج دیے گئے۔ذرائع کے مطابق اب اسلام آباد میں دھرنوں کی سیکورٹی کے لیے نو ہزار اہلکار باقی رہ گئے ہیں، جن میں ایک ہزار آزاد کشمیر،5 ہزار پنجاب پولیس اور 3 ہزار ایف سی کے اہلکار شامل ہیں

ہلکار وں کی واپسی

مزید : صفحہ آخر