ملتان سانحہکی ذمہ دار پنجاب انتظامیہ ہے،جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،پرویزالٰہی

ملتان سانحہکی ذمہ دار پنجاب انتظامیہ ہے،جوڈیشل کمیشن بنایا ...


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے ملتان سانحہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کمیشن ذمہ دارن کو قرار واقع سزا دے۔ اگر سیڈیم میں عام میچ ہو رہا ہوتو انتظامیہ کنڑول سنبھال لیتی ہے تاکہ کسی قسم کا کو ئی ناخوش گوار واقع نہ ہو۔یہاں تو لاکھوں افراد موجود تھے جن کو بے یارو مدگار چھوڑ دیا گیا ۔قیمتی جانوں کے ضائع پر جتنا بھی دکھ کا اظہار کیاجائے کم ہے۔ انتظامیہ نے جان بوجھ کر لائٹ بند کی۔جس کی وجہ سے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس سارے واقع کی ذمہ دار ملتان اور پنجاب کی انتظامیہ ہے ۔

مزید : صفحہ اول