سانحہ ملتان کی ذمہ دار تحریک انصاف کی انتظامی کمیٹی ہے ، شرجیل میمن

سانحہ ملتان کی ذمہ دار تحریک انصاف کی انتظامی کمیٹی ہے ، شرجیل میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ ملتان جلسے میں بدانتظامی کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی انتظامی کمیٹی ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکریٹری عمران اسماعیل نے آن ائیر اعتراف کیا کہ ملتان سانحہ کی وجہ تحریک انصاف کی انتظامی کمیٹی کی بد انتظامی تھی جبکہ چئیرمین تحریک انصاف حکومت پر الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا شاہ محمود قریشی نے بیان دیا کہ حکومت نے سٹیج سے سیڑھیاں ہٹائیں ، میڈیا صبح سے سٹیڈیم میں موجود تھا، کسی چینل کے پاس ایسی فوٹیج ہے تو سامنے لائے۔
 شرجیل میمن

مزید :

صفحہ اول -