عوامی تحریک اور اتحادی جماعتوں کا جلسہ آج فیصل آباد میں ہو گا،تیاریاں مکمل

عوامی تحریک اور اتحادی جماعتوں کا جلسہ آج فیصل آباد میں ہو گا،تیاریاں مکمل

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستا ن عوامی تحریک اور اتحادی جماعتوں کے زیر اہتمام آج (اتوار ) دھوبی گھاٹ گراونڈ فیصل آباد میں عوامی جلسے منعقد ہوگا۔ جس سے قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری، پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چودھر ی بشارت عزیز جسپال، پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین ، سابق وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی،مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سنی اتحاد کونسل کے چیرمین صاحبزادہ حامد رضا، سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی، سابق گورنراوروزیراعلٰی پنجاب غلام مصطفی کھر، اقلیتی رہنما سابق وفاقی وزیر جے سالک اور دیگر قائدین عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ دھوبی گھاٹ گراونڈ کے اندر اور باہر ملحقہ سڑکوں پر بھی سامعین کے لئے کرسیاں لگاد ی گئی ہیں۔ سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ سٹیج پر صرف مرکزی قائدین ہوں گے۔ جلسے کے انتظامات کا جائزہ اجلاس بشارت جسپال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک، مجلس وحدت مسلمین، مسلم لیگ ق اورسنی اتحاد کونسل کے صوبائی اور ضلعی قائدین شریک ہوئے۔ اجلاس میں جلسے کو کامیاب بنانے اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لے کر انہیں تسلی بخش قراردیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بشارت جسپال نے کہا کہ آج فیصل آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام انقلاب گھر گھر پہنچ چکا ہے۔ جس کا اظہار جلسے میں عوام کی شرکت سے بھی ہوگا۔ لوگوں میں جوش و جذبہ پایا جاتا ہے۔ اور دنیا دیکھے گی کہ ساراشہر دھوبی گھاٹ میں امڈ آیا ہے اور انسانی سروں کاایک سمندر گونوا ز گو کے نعرے لگا رہا ہے

تیاریاں مکمل

مزید : صفحہ اول