امریکی میڈیا نے ملالہ یوسف زئی کو ”آئرن لیڈی “قرار دیدیا

امریکی میڈیا نے ملالہ یوسف زئی کو ”آئرن لیڈی “قرار دیدیا
امریکی میڈیا نے ملالہ یوسف زئی کو ”آئرن لیڈی “قرار دیدیا

  

برمنگھم(خصوصی رپورٹ)ملالہ یوسف زئی دنیا بھر میں شہرت اور پے درپے بین الاقوامی امن ایوارڈز سے نوازے جانے سے نوبیل انعام کی جیت تک نارمل رہی ۔امریکی میڈیا نے ملالہ یوسف زئی کو ”آئرن لیڈی “قرار دیدیا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ دوسال قبل طالبان کی جانب سے قاتلانہ حملے میں بچ جانے والی یہ لڑکی انگلینڈ کے برمنگھم گرلز سکول میں اپنی ہم جماعتیوں میں تب سے اب تک نارمل ہی رہی یہاں تک ملالہ کو بین الاقوامی ایوارڈ بھی ملتے گئے لیکن ان کی طبیعت میں بدلاﺅ نہیں آیا۔امریکی اخبار کے مطابق بین الاقوامی شہرت کے بعد پے درپے ایوارڈز کے بعدمعمول کے رویے کو جاری رکھنا ناممکن سا ہونے لگا اور یہاں تک کہ اب تو ملالہ کو نوبیل انعام سے بھی نواز دیا گیا ہے ۔مضمون میں مزید دلچسپ بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ جمعہ کے روز جب نوبیل امن ایوارڈ کے ناموں کا اعلان کیا گیا تو ملالہ اس وقت اپنی کلاس میں تھی اسے وہاں آگاہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود اس نے کوئی حیران کن خوشی کا اظہار کیااور نہ ہی یا جذباتی ہوئی حتی کہ انٹرنیشنل میڈیا کو گل مکئی ملالہ کے پہلے بیان کے حصول کیلئے اس کے سکول سے چھٹی کرنے تک انتظار کرناپڑا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ملالہ یوسف زئی کے نام نوبیل انعام کا اعلان ہونے کے باوجود گل مکئی کا بیان کئی گھنٹوں کے بعد سامنے آیا۔ اس خبر کی تصدیق ملالہ فاﺅنڈیشن نے بھی کی ہے ۔

آئرن لیڈی

مزید : صفحہ اول