گوگل نے ابوظہبی کے صحرائی علاقوں کی تصاویر کیلئے ایک اونٹنی کو ملازمہ رکھ لیا
دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے مشہور سافٹ ویئر ”گوگل سٹریٹ ویوٹریک“ میں ابوظہبی کے صحرائی علاقوں کی تصاویر شامل کرنے کیلئے ایک اونٹنی کو ملازمہ رکھ لیا ہے۔ ابوظہبی کے لیوا نخلستان کے ریت کے ٹیلوں کی تصاویر لینے کیلئے اونٹنی کو بہترین ذریعہ سمجھایا گیا اور پھر رافیہ نامی ایک اونٹنی کا انتخاب کیا گیا۔ انجینئروں نے اونٹنی کی کوہان پر ایک بڑا کیمرہ نصب کردیا جو چاروں طرف کی تصاویر لیتا رہا۔ اس اونٹنی کو ایک ماہر اپنے ساتھ لے کر سارے نخلستان کے مختلف علاقوں میں گیا اور یوں 100 کلومیٹر پر پھیلے صحرائی علاقے کی شاندار تصاویر لی گئیں۔ میڈیا میں اونٹنی کی محنت اور چھے کام کی تو بہت تعریفیں ہوئیں لیکن اس کے ساتھ پیدل چلنے والے شخص کو کسی نے بھی توجہ نہیں دی۔