لند ن ،منگیتر کو خوش کرنے کے چکر میں مرتے مرتے بچا

لند ن ،منگیتر کو خوش کرنے کے چکر میں مرتے مرتے بچا

لند ن (نیوز ڈیسک )گرم ہوا سے اڑنے والے غبارے میں جوڑاراز و نیاز میں مصروف تھا، سینکڑوں افراد نے سان ڈیگر کاﺅنٹی کے ساحل پر ایک ہاٹ ایئر بولون یعنی گرم ہوا سے اڑنے والے غبارے کو پانی میں گرتے اور ڈوبتے دیکھا تو کئی افراد نے اسے پکڑنے کیلئے پانی میں چھلانگیں لگادیں۔ اس غبارے سے تین افراد کو بازیاب کروایا گیا جن میں ایک پائلٹ تھا جبکہ ایک دوسرا شخص اپنی خاتون دوست کے ساتھ بھی پایا گیا۔ ایرک بارٹیاﺅ نے بتایا کہ وہ اپنی دوست کے ساتھ رازونیاز میں مصروف تھا کہ پتہ ہی نہیں چلا کہ گرم ہوا سے چلنے والا یہ غبارہ نامعلوم منزل کی طرف رواں دواں ہوچکا ہے۔ نجانے پائلٹ نے اس کا نوٹس کیوں نہیں لیا، وہ اپنے زندہ بچ جانے پر خوش تھا۔ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔

مزید : صفحہ آخر