ذمہ دار تحریک انصاف ہے ،انکوائری رپورٹ ، حا دثہ انتظامیہ کی نا اہلی ہے ،شاہ محمود قریشی

ذمہ دار تحریک انصاف ہے ،انکوائری رپورٹ ، حا دثہ انتظامیہ کی نا اہلی ہے ،شاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   لاہور (خصو صی رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ قاسم باغ کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کر دی ہے۔ انکوائری رپورٹ سیکریٹری ماحولیات اقبال چوہان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے تیار کی۔ کمیٹی کے ارکان میں ڈی آئی جی عامر اور اسپیشل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر شعیب اکبر شامل تھے۔ رپورٹ میں جلسہ گاہ کی انتظامیہ کو سانحے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ انکوائری کمیٹی کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے تحریک انصاف کی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کیا لیکن شاہ محمود قریشی نے بات سنی ان سنی کر دی۔ پولیس نے بھی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنڈال کے گرد دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے جس وقت بھگدڑ مچی اس وقت اسٹیڈم کے پانچ دروازے کھلے تھے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جلسہ گاہ کے اندر انتظامی ذمہ داری تحریک انصاف کے ذمہ تھی۔ سی پی او ملتان سلطان گجر کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کو حادثہ کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ واقعے کی انکوائری صرف مقررہ ٹیم ہی کرے گی جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا
 انکوائری رپورٹ

مزید :

صفحہ اول -