سان فرانسسکو،گوگل نے بجلی پیدا کرنے والی پتنگ بنالی

سان فرانسسکو،گوگل نے بجلی پیدا کرنے والی پتنگ بنالی
سان فرانسسکو،گوگل نے بجلی پیدا کرنے والی پتنگ بنالی

  

سان فرانسسکو ( نیوز ڈیسک ) ہر پاکستانی کی زبان پر آج کل یہی سوال ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کب ہو گا مگر افسوس کہ اس مقصد کے لیے کوئی بڑے اقدامات نظر نہیں آ ئے۔شاید ہمارے جیسے ممالک کے لیے بھی ایک دن یہ بات خوشخبری ثابت ہو کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے بجلی پیدا کرنے والی پتنگیں تیار کرلی ہیں۔دراصل یہ نئی ایجاد روایتی پون چکیوں کی جگہ لیں گی۔روایتی چکیوں کو تیز ہوا والے علاقوں میں تعمیر کیا جاتا ہے جہاں ان کے بڑے بڑے پر گھومتے ہیں جن سے جنریٹر چل کر بجلی پیدا کرتے ہیں۔نئی پتنگ نما پون چکیاں ہوا میں 300 میٹر کی بلندی پر معلق ہوں گی اور انہیں مضبوط رسی کی مدد سے زمین پر باندھا جائے گا۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ایجاد کی وجہ سے روایتی چکیوں کی نسبت تعمیر ، مٹیریل اور جگہ کی بے پناہ بچت ہو گی اور بجلی بھی زیادہ پیدا ہو گی۔ابتدائی تجربات کامیاب ہو چکے ہیں اور صنعتی پیمانے پر اس منصوبے کو متعارف کروانے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

مزید : صفحہ آخر