مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات،ہزاروں کا سامان جل گیا
لاہور( کر ائم سیل)شہر میں مختلف جگہوں پر آتشزدگی کے دوران ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔بتایا جاتا ہے کہ شیرا کوٹ ڈوبن پورہ میں ایک شخص نے سلگتے ہوئے سگریٹ کو کپڑوں میں پھینک دیا جس سے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے سے فرنیچر و دیگر اشیاء جل گئیں جبکہ ملت پارک میں واقع فرنیچر کی دکان میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے کا سامان جل گیا۔