مانگا منڈی، معمر شخص پرسرار طور پر سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق

مانگا منڈی، معمر شخص پرسرار طور پر سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق


لاہور( کر ائم سیل)مانگا منڈی کے علاقہ میں معمر شخص پرسرار طور پر سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہوگیا پولیس نے حالات مشکوک قرار دیتے ہوئے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی کا رہائشی ستر سالہ فتح اختر گذشتہ صبح کبوتروں کو دانہ ڈال کرسڑھیوں سے نیچے آرہاتھا کہ اچانک پاؤں پھسل جانے کے باعث بے قابو ہوکر سڑھیوں سے گرگیا جس سے اسکے دماغ پر شدید چوٹیں آئیں لواحقین نے اسے جنرل ہسپتال پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے منہ اور ہاتھوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے جسکی وجہ سے لاش مردہ خانہ بجھوادی گئی ہے اصل حقائق سامنے آنے کے بعد ہی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔

مزید : علاقائی