دونامعلوم افراد پر اسرار طور پر ہلاک،لاشیں مردہ خانے میں جمع

دونامعلوم افراد پر اسرار طور پر ہلاک،لاشیں مردہ خانے میں جمع


لاہور(کر ائم سیل) تھانہ شادباغ اور تھانہ لاری اڈہ کے علاقوں میں 2نامعلوم افراد پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئے، پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے میں بھجوا دی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شادباغ کے علاقہ عامر روڈ کے قریب 40سالہ اور لاڑی اڈہ کے علاقہ میں بس اسٹینڈ کے قریب 40سالہ شخص کی لاشیں پڑی تھیں۔ راہ گیروں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے میں بھجوا دیا ۔پولیس کے مطابق متوفی دیکھنے میں نشئی لگتے ہیں اور ہو سکتا ہے ان کی موت زیادہ نشۂ کرنے سے ہوئی ہو، تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق معلوم ہو نگے۔ مرنیوالے افراد کے ورثا کی تلاش جاری ہے ورثاء کے ملنے پر حقائق جاننے میں مدد ملے گی، اس حوالے سے اہل علاقہ سے معلومات لی جارہی ہیں۔

مزید : علاقائی