پنجاب ، 24گھنٹوں میں 726ٹریفک حادثات ،522 افرادشدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 726ٹریفک حادثات ،522 افرادشدید زخمی


لاہور(کر ائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 726ٹریفک حادثات میں522 افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ201افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں202 ڈرائیورز ،9کم عمر ڈرائیور،444 مسافراور 80 پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ109ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 111متاثرین کے ۔ساتھ پہلے ،گوجرانوالہ 58ٹریفک حادثات کے ساتھ دوسرے جبکہ فیصل آبادمیں 44 حادثات میں58متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل 726متاثر ہونے والوں میں سے557مرد اور169خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر511موٹر سائیکلز،55آٹو رکشے،55موٹر کاریں، 09 مسافر بس،08ٹرک، اور63دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی