سانحہ قاسم باغ میں جاںبحق نوجوان حسن معاویہ کے اہل خانہ نے عمران خان کو تعزیت کےلئے گھر آنے سے روک دیا

سانحہ قاسم باغ میں جاںبحق نوجوان حسن معاویہ کے اہل خانہ نے عمران خان کو تعزیت ...

ملتان ( آئی این پی ) سانحہ قاسم باغ میں جاں بحق ہونے والے حسن معاویہ کے بھائی علی حسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سانحہ لاہور میں 14افراد کی ہلاکت پر میاں نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں سانحہ ملتان میں 8افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار کون ہے ؟ انہوں نے کہا سانحہ ملتان کے ذمہ دار عمران خان ہیں اس لئے وہ ان کے گھر نہ آئیں اور ان کے غم کو مزید نہ بڑھائیں تواچھا ہوگا۔ ۔ واضح رہے کہ عمران خان آج اتوار کے روز ملتان آئیں گے اس موقع پر وہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرنے کے لئے ان کے گھر وں میں جائیں گے بعدا زاں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

مزید : صفحہ اول