بھارتی فوج کی پونچھ اور نیزہ پیر سیکٹروں میں پھر بلا اشتعال فائر نگ ، معمر شہری زخمی

بھارتی فوج کی پونچھ اور نیزہ پیر سیکٹروں میں پھر بلا اشتعال فائر نگ ، معمر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                        راولاکوٹ /راولپنڈی/پونچھ ( اے این این) بھارتی فوج نے ایک بارپھرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ اور نیزہ پیر سیکٹر وں میں کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک 70سالہ بزرگ شہری زخمی ہوگیا ،پاک فوج کی موثرجوابی کارروائی پردشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں،ادھر بھارتی فوج کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے پاکستان پر فائرنگ میں پہل کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی فوج فائرنگ کے ذریعے مجاہدین کو دراندزی کےلئے” کور “ فراہم کرتی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ہفتے کے روز راولاکوٹ سے ملحقہ پونچھ اور نیزہ پیر سیکٹر زمیں بلااشتعال فائرنگ کی ۔ پاک فوج نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں ۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارتی جارحیت سے 70 سالہ ولی محمد زخمی ہواہے جس کا تعلق گاﺅںموری سے ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیاہے آئندہ بھی کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ سیز فائر کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بھارت ورکنگ باﺅنڈری اور کنٹرول لائن سے متعلق جو پالیسی اختیارکرے گا اسے ویسا ہی جواب دیا جائے گا۔ ادھربھارتی فوج کی فائرنگ سے سرحدی علاقے کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھاس کاٹنے والے لوگوں کو کام ادھورا چھوڑ کر گھروں کو جانا پڑا۔ دوسری جانب بھارتی فوج کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز تقریباً پونے ایک بجے ضلع پونچھ کے شاہ پور کرنی اور بنوات سیکٹروں میں ان کی دس چوکیوں پر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور مارٹر گولے داغے ۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ پاکستان فائرنگ کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا چاہتا ہے جس میں کامیابی نہیں ہوئی۔ پاکستانی فوج فائرنگ کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے والے مجاہدین کو” کور “ فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج پاکستان کی فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔
بھارتی فوج

مزید :

صفحہ اول -