شادی کی آڑ میں لوگوں کو لوٹنے کا دھندا کیا جا رہاہے

شادی کی آڑ میں لوگوں کو لوٹنے کا دھندا کیا جا رہاہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)شاہ جمال اچھرہ کا رہائشی اپنی بیوی اور سسرالیوں کے خلاف شکایت لے کر روزنامہ\" پاکستان\" کے دفتر آ گیا.شاہ جمال اچھرہ کے رہائشی محمد وسیم نے نمائندہ’’ پاکستان‘‘ کو بتایا کہ 6ماہ قبل پیکو روڈ اتحاد کالونی کی رہائشی لڑکی ثوبیہ سے اس کا نکاح ہوا تھابیوی ایک ماہ بعد ہی میکے چلی گئی اور ابھی تک لوٹ کر نہیں آئی ۔جب وہ بیوی کو لینے گیا تو سسرالیوں نے طلاق کا مطالبہ کر دیاجبکہ وہ اس کو طلاق دینے کیلئے تیار نہیں ہے جب تک اس کے دیئے ہوئے طلائی زیورات اور دیگر سامان واپس نہیں کیا جاتا ۔اس نے مزید بتایا کہ اس کی بیوی ثوبیہ پہلے سے شادی شدہ تھیمگر یہ بات اس سے چھپائی گئی۔ اس نے الزام عائد کیا کہ اس کی بیوی اور سسرال والے شادی کی آڑ میں لوگوں کو لوٹنے کا دھندا کرتے ہیں ۔اس نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ اگر اسے طلائی زیورات اور سامان واپس کر دیا جائے تو وہ طلاق دے دے گا۔

مزید :

علاقائی -