مقتول کے اہل خانہ کو قاتلوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ، پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی

مقتول کے اہل خانہ کو قاتلوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ، پولیس ملزمان کو گرفتار ...
 مقتول کے اہل خانہ کو قاتلوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ، پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی

  

لاہور(ملک خیام رفیق) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں قاتلوں کی طرف سے مقتول کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں،پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی ۔ملزمان سے جان کا خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جا ئے ،مقتول کے اہل خانہ کی’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو۔تفصیلا ت کے مطابق 11دن قبل تایا زاد بھائیوں محسن ،آصف اور عمران نے جائیدادکے تنازع پر4بچوں کے باپ زاہد بیگ کو تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا جوبعد ازاں میو ہسپتال میں دم توڑگیا تھا ۔پولیس نے مقتول کے بھا ئی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تھا تاہم ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہ کیا جا سکا ہے۔مقتول کی بیٹیوں ،بھائی اور بھتیجے نے روز نامہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مقامی پو لیس ملزمان سے مل گئی ہے، ہمارے ساتھ کسی قسم کا کو ئی تعاون نہیں کر رہی ہے جبکہ ملزمان کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔اعلی ٰحکام سے اپیل ہے کہ انصاف اور تحفظ فراہم کیا جا ئے۔

مزید : علاقائی