بھارتی جارحیت ، مشیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی جارحیت کیخلاف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کو خط لکھ دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق خط میں کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری کی تازہ صورتحال سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کیاگیاہے اور عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کامطالبہ کیاگیا۔
خط کے متن کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے سے بھارت جان بوجھ کر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی اور بلااشتعال فائرنگ کررہاہے جس سے ورکنگ باﺅنڈری پر سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہے ۔خط میں کہاگیاہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرارداروں کے مطابق حل ہوناچاہیے ۔