جیٹ طیاروں کی بمباری سے 11 دہشت گرد ہلاک، 2 ٹھکانے تباہ

جیٹ طیاروں کی بمباری سے 11 دہشت گرد ہلاک، 2 ٹھکانے تباہ
جیٹ طیاروں کی بمباری سے 11 دہشت گرد ہلاک، 2 ٹھکانے تباہ

  

خیبر ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک ) وادی تیراہ میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ان کے 2 ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقوں کوکی خیل، فاتح سر، وچوونو، راجگل اور دوہاخل میں جیٹ طیاروں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،کارروائی کے نتیجے میں 11 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کی2 کمین گاہیں تباہ ہوگئی ہیں، کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی تباہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کا اہم گڑھ سمجھی جاتی ہے۔

مزید : دفاع وطن /اہم خبریں