ماہر قانون اکرم شیخ کی اہلیہ سپرد خاک کر دی گئیں

ماہر قانون اکرم شیخ کی اہلیہ سپرد خاک کر دی گئیں
 ماہر قانون اکرم شیخ کی اہلیہ سپرد خاک کر دی گئیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ماہر قانون اکرم شیخ کی اہلیہ کو لاہورمیں سپرد خاک کردیا گیا ہے ، نماز جنازہ میں وکلاء،سیاسی رہنماﺅں اور زندگی کے مختلف شعبوں کے افرادنے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان اکر م شیخ کی اہلیہ کی نماز جنازہ اپر مال کے علاقے میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ مولانا فضل الرحیم نے پڑھائی جس میں عزیز واقارب ، وکلاء،سیاسی رہنما ﺅں اور اہل علاقہ نے شرکت کی جس کے بعد انہیں میاں میر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔مرحومہ روبینہ شہزاد شیخ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی اتوار کو سہ پہر چاربجے کی جائےگی۔

مزید : لاہور