لڑکی کی زبردستی شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی

لڑکی کی زبردستی شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی
 لڑکی کی زبردستی شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی

  

 لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے باپ کے ہاتھوں بیٹی کی زبردستی شادی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ۔ایس ایس پی حسن سردار نیازی کا کہنا ہے کہ لڑکی کے باپ نے 3 لاکھ روپے میں بیٹی کو چانڈیو قبیلے میں فروخت کردیا تھا، لڑکی نے فون کرکے اطلاع دی جس پر کارروائی کی گئی اور شادی ناکام بنادی گئی۔ ایس ایس پی کے مطابق لڑکی کو ویمن تھانے پہنچادیا گیا ہے اور اسے پیر کے روز عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

مزید : لاڑکانہ