داعش کےخلاف آپریشن پرامریکہ کا یومیہ خرچہ 76 لاکھ ڈالر ز تک پہنچ گیا

داعش کےخلاف آپریشن پرامریکہ کا یومیہ خرچہ 76 لاکھ ڈالر ز تک پہنچ گیا
 داعش کےخلاف آپریشن پرامریکہ کا یومیہ خرچہ 76 لاکھ ڈالر ز تک پہنچ گیا

  

 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کاکہناہے کہ داعش کے خلاف فوجی آپریشن پر روزانہ کم سے کم 76 لاکھ ڈالر خرچ ہورہے ہیں۔ پینٹاگون کے اعدادو شما رکے مطابق عراق اور شام میں داعش کے خلاف امریکی فضائی آپریشن پر اخراجات کا تخمینہ 76 لاکھ سے ایک کروڑ ڈالرز یومیہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 8 اگست سے 2 اکتوبر تک فضائی آپریشن پر 42 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خرچ ہوچکے ہیں۔ محکمہ دفاع کے حکام نے پہلی بار اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ داعش کے خلاف آپریشن میں دیگر لڑاکا طیاروں کے ساتھ اے سی 130 گن شپس بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی